سی آئی اے کے سربراہ کا انٹیلی جنس تعاون کو تقویت دینے کے لیے سعودی عرب کا دورہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سربراہ ولیم (بل) برنز رواں ہفتے سعودی عرب میں موجود تھے جہاں انھوں نے سعودی حکام سے ملاقات کی ہے اور انٹیلی جنس تعاون کے حوالے سے امریکی عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ایک امریکی عہدہ دار نے العربیہ کو بتایا کہ ڈائریکٹر ولیم برنز نے سعودی عرب کا دورہ کیا ہے جہاں انھوں نے اپنے انٹیلی جنس ہم منصب اور ملکی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں اوران سے دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات کے بارے میں بات چیت کی ہے۔

اس عہدہ دار نے مزید کہا کہ برنز نے ’’انٹیلی جنس تعاون بڑھانے، خاص طور پر انسداد دہشت گردی جیسے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے امریکا کےعزم کا اعادہ کیاہے‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں