’جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے‘روسی شہری عمارت کی 19 ویں منزل سے گر کربھی محفوظ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

روس میں ایک شہری ایک کثیر منزلہ عمارت کی 19 ویں منزل سے گر کر معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

روسی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ کل منگل کے روز یوکرین کے ساتھ سرحد کے جنوب مغرب میں واقع شہر وورونز سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے ساتھ پیش آیا۔ واقعے پر یقین کرنا مشکل ہے مگریہ سچ ہے کہ وہ شخص ایک عمارت کی انیسویں منزل کی بالونی سے گرا اور نیچے فور وہیل کار کی چھت سے ٹکرا گیا۔

راہگیر اس شخص کے گرنے کے بعد اسے اٹھانے کے لیے اس جگہ پر پہنچے۔ ان کا خیال تھا کہ گرنے والا شخص مر چکا مگروہ دیکھ کر حیران رہ گئے جب انہوں نےدیکھا کہ وہ شخص نہ صرف زندہ ہےبلکہ صحیح سلامت ہے۔

اس واقعے کی تفصیل روسی ویب سائٹ ЛенТВ24 پر شائع کی گئی تھی جو العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطالعے سے گذری رہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلندی سے گرنے والے شخص کی عمر انتالیس سال ہے۔

دکھائی گئی ویڈیو میں اس شخص کودیکھا جا سکتا ہے۔ وہ گاڑی کے پچھلے حصے پرکھڑا گاڑی کو پہنچنے والا نقصان دیکھا رہا تھا۔ پھروہ نیچے اتر کر بغیر کسی دقت کے چلنے لگا۔ تاہم اس دوران ایک ایمبولینس آئی اور اسے اسپتال لے گئی، جہاں کے ڈاکٹروں نے اس کی حالت کو بڑی توجہ سے دیکھا۔ وہ بھی اس کے زندہ بچ جانے پر حیران تھے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ وہ اپنے اپارٹمنٹ کی بالکونی سےگرنے سے قبل چیخ رہا تھامگر اس کے الفاظ سمجھ نہیں پائے جا سکے۔ اس لیے پولیس نے یہ جاننے کے لیے فوری تحقیقات کی کہ آیا اس کا گرنا حادثہ تھا، خودکشی کی کوششتھی یا قتل کی کوشش تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں