حرمین ٹرین سے مکہ اور مدینہ کے درمیان روزانہ 10 لاکھ افراد کو سفر کی سہولت

حرمین ایکسپریس رمضان المبارک میں 100 سے زیادہ چکر لگا رہی: سعودی وزیر ٹرانسپورٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزیر ٹرانسپورٹ صالح الجاسر نے اعلان کیا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان حرمین ایکسپریس ٹرین روزانہ 100 سے زائد چکر لگا رہی ہے۔ اس طرح ماہ مقدس میں اس ٹرین میں مسافروں کے لیے 10 لاکھ سے زائد نشستیں فراہم کردی گئی ہیں۔

صالح الجاسر نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ معتمرین اور زائرین کے لیے مسجد حرام اور مسجد نبوی کے درمیان سفر کی سہولت میں زبردست اضافہ کردیا گیا ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے اس حوالے خادم حرمین شریفین اور ان کے ولی عہد کا شکریہ ادا کیا جن کی خصوصی توجہ سے عمرہ کرنے کے لیے آنے والے اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دینے والوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں