کینیڈا میں برفانی طوفان کے بعد ایک ملین سے زائد شہری بجلی سے محروم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کینیڈا میں آنے والے شدید برفانی طوفان کے بعد جمعرات کے روز ایک ملین سے زیادہ شہری بجلی سے محروم ہو گئے۔ طوفان سے ملک کے مشرق حصے میں کئی درخت گر گئے اور بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچا۔

وزارت ماحولیات نے صوبہ کیوبیک کے لیے برفباری کی وارننگ جاری کی ہے، حکام نے خبردار کیا کہ "بعض جگہوں پر زیادہ برف کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں۔"

ہائیڈرو کمپنی کی ویب سائٹ پر بتایا گیا کہ جمعرات صبح 12:30 بجے (0430 GMT) تک، کیوبیک کے دس لاکھ سے زیادہ صارفین بجلی کے بغیر تھے۔

ہائیڈرو کیوبیک نے ایک ٹویٹ میں بھی کہا کہ بجلی کی "بندش بنیادی طور پر برف کے وزن کی وجہ سے ہوئی تھی، اس کی وجہ سے شاخیں اور درخت ٹوٹ جاتے ہیں اور بجلی کی لائنوں میں خلل آتا ہے۔"

بجلی سے محروم تقریباً نصف ملین شہری مونٹریال میں تھے، جہاں شہر کا عملہ ٹوٹی ہوئی شاخوں اور گرے ہوئے تاروں کی سڑکوں کو صاف کر رہا ہے۔

بجلی فراہم کرنے والے ہائیڈرو ون نے کہا کہ پڑوسی صوبہ اونٹاریو میں، 100,000 سے زیادہ صارفین بجلی سے محروم ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں