ٹرمپ ٹرائل

میلانیا ٹرمپ شوہر کو درپیش عدالتی بحران کے دوران کہاں غائب رہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
4 منٹس read

ڈونلڈ ٹرمپ کی عدالت میں پیشی سے گھر پہنچنے پر ان کی استقبالیہ کمیٹی میں سب سے بڑی غیر حاضری ان کی اہلیہ میلانیا کی تھی۔ میلانیا کی یہ خاموشی ان الزامات کے درمیان تھی ان کے شوہر ٹرمپ نے پورن اسٹار اسٹورمی ڈینیئلز کو اپنے جنسی تعلقات سے متعلق زبان بندی کی خاطر رقم ادا کی تھی۔

ان کی اہلیہ کی جانب سے فرد جرم کے دوران ان کی حمایت میں پس وپیش کا واقعہ دراصل نیویارک میں عدالت میں پیشی اور ان کی اپنے گھر واپسی سے پتہ چلتا ہے کہ ازدواجی عدالت میں فیصلہ پہلے ہی ہو چکا تھا۔

برطانوی اخبار "ٹائمز" کی ایک رپورٹ میں اس جانب اشارہ ملتا ہے کہ ٹرمپ کی اپنے ہیڈکوارٹر مارا لاگو میں واپسی شام کے بعد ہوئی تھی مگر انہوں نے اس دوران اپنی اہلیہ کا ذکر نہیں کیا، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ان کے پورن اداکارہ کے ساتھ تعلقات سے انکار کے اصرار پر غصے میں تھیں اور انہوں نے اس قانونی آزمائش میں ٹرمپ کی کوئی معاونت نہیں کی۔

رپورٹ میں باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دونوں مارالاگو میں الگ الگ رہتے ہیں۔ 52 سالہ میلانیا کو جمعرات کو نیویارک میں ایک گرینڈ جیوری کی طرف سے فرد جرم کا اعلان کیے جانے کے بعد ٹرمپ کے ساتھ ڈنر کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جب وہ سرخ رنگ کا لباس پہنے پہنچی تھیں۔ ان کی آمد پر مہمانوں نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں۔

ٹرمپ ناراض دکھائی دے رہے تھے اور ان کی بیوی مسکرا رہی تھی اور انہوں نے اپنے والدین کے ساتھ رات کا کھانا کھایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میلانیا اپنا زیادہ تر وقت اپنے والدین اور 17سالہ بیٹے بیرن کے ساتھ گزارتی ہے۔ بیرن کی پیدائش اس کے شوہر کے سٹورمی ڈینیئلز کے ساتھ مبینہ تعلقات سے چار ماہ سے بھی کم وقت پہلے ہوئی تھی۔

منگل کو اپنی تقریر میں جہاں ٹرمپ نے اپنے دوسرے بچوں کی تعریف کی وہ بیرن سے ناراض نظر آئے، صرف اتنا کہا۔ "بیرن ایک دن بہت اچھا ہو گا وہ لمبا اور ہوشیار ہے۔" میٹنگ میں ٹرمپ کی دوسری بیوی مارلا ماپلز کے بطن سے پیدا ہونے والی بیٹی انتیس سالہ ٹیفانی نے بھی شرکت کی۔

جہاں تک ان کی بیٹی اکتالیس سالہ ایوانکا کا تعلق ہے تو اس نے 2021 میں "کیپیٹل" ہل کے ہنگامے اور وائٹ ہاؤس سے ان کی رخصتی کے بعد سے عوامی طور پر خود کو اپنے والد سے دور کر لیا ہے، لیکن کہا جاتا ہے کہ وہ گذشتہ اتوار کو ماراےلاگو میں ان سے ملنے گئی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق میلانیا اپنے بیٹے بیرن کا خاص خیال رکھتی ہیں، جو پام بیچ میں سالانہ 35,000 ڈالر کی ٹیوشن فیس کے ساتھ ایک پرائیویٹ اسکول میں پڑھتا ہے۔ وہ ماراےلاگو کے ماحول سے بھی لطف اندوز ہوتی ہیں، جو ایک پرائیویٹ کلب ہے اور ٹرمپ کے حامیوں کا مضبوط گڑھ بھی کیونکہ وہ اپنے آپ کو ایسے لوگوں میں رکھتی جو اب بھی جوڑے کے ساتھ عزت اور محبت سے پیش آتے ہیں۔

ٹرمپ ایسٹر کے بعد بیڈ منسٹر، نیو جرسی میں اپنے سمر ہوم منتقل ہو رہے ہیں، ان کی اہلیہ اور سب سے چھوٹا بیٹا جون میں تعلیمی سال ختم ہونے تک فلوریڈا میں ہی رہیں گے۔

میلانیا نے اس سے قبل ڈینیئلز کو "فحش کتیا" کہا تھا۔ یہ الفاظ 2018 میں اس کی سابق گرل فرینڈ اور کونسلر سٹیفنی وولکوف کے ساتھ فون پر ہونے والی گفتگو کے خفیہ ٹیپ میں ریکارڈ ہو گئے تھے۔

جنوری 2021 میں وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد اس نے اپنے شوہر پر اپنے غصے کا اظہار کیا جب وہ پام بیچ میں ایئر فورس ون سے اتر رہے تھے ٹرمپ نے اس کا ہاتھ پکڑنے کی کوشش کی لیکن میلانیا نے ہاتھ جھٹک دیا تھا۔ اس موقعے پر پروٹوکول کی خلاف ورزی ہوئی اور ٹرمپ اس سے ناراض ہو گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں