الجزائر کے امام اوربلی کی ویڈیو پوری دنیا میں مقبول، 2 ارب ویوز حاصل

ویڈیو اسلامی رواداری سے متعلق حقیقی تصویر کی عکاسی کر رہی: غیر مسلموں نے بھی امام ولید کی تعریف کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
4 منٹس read

الجزائر میں نماز کے دوران امام مع کندھے پر چڑھنے والی بلی کا ویڈیو کلپ جنگل کی آگ کی طرح پوری دنیا میں پھیل گیا اور بڑے پیمانے پر لوگوں کی تعریف سمیٹنے میں کامیاب ہوگیا۔ سوشل میڈیا پر صرف 48 گھنٹوں میں اس ویڈیو کو 1.6 ارب مرتبہ دیکھ لیا گیا۔

لوگوں کی بڑی تعداد نے ویڈیو دیکھ کر الجزائر کے امام صاحب کے رویہ کی تعریف کی۔ ویڈیو پر تعریفی تبصروں کی بھرمار ہوگئی۔

یہاں تک کہ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی اس ویڈیو کو توجہ سے دیکھا۔ واضح رہے اس ویڈیو کو امریکی ٹی وی چینل سی این این اور برطانوی بی بی سی سمیت عالمی میڈیا اداروں نے بھی نشر کیا تھا۔

الجزائر کی وزارت مذہبی امور نے بھی امام ولید مھساس کو اعزاز سے نوازا اور ان کی تعریف کی۔ وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ شیخ ولید نے نماز کے دوران اپنے کندھے پر چڑھنے والی بلی کے ساتھ نمٹنے میں رحم دلی کا شاندار مظاہرہ کیا ہے۔ الجزائر کی مسلم سکالرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ بلی کے منظر نے ٹی وی چینلز کو گرفت میں لے لیا اور عالمی سطح پر ویب سلائٹس کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔

واضح رہے الجزائر کے امام کا ایک ویڈیو کلپ بڑے پیمانے پر پھیل گیا تھا۔ اس ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بلی امام ولید مھساس کے کندھے پر چڑھ دوڑی۔ اس دوران امام ولید ناراض نہیں ہوئے بلکہ بلی سے انتہائی نرمی سے برتاؤ کیا اور اپنی نماز کی جانب توجہ مبذول رکھی۔

ہر طبقہ فکر کے فرد اور ہر طرح کے مذہبی رجحانات رکھنے والے فرد نے ویڈیو دیکھ کر بے ساختہ الجزائر کے امام ولید مھساس کی تعریف کی اور اس رویہ پر خوشی کا اظہار کیا اور اس ویڈیو کو دیکھنے والوں کے لیے ایک گہرا پیغام بھی قرار دیا۔

سوشل میڈیا پر کچھ آوازیں بلند ہوئیں کہ یہ ویڈیو عام ہے اور اس میں کچھ متاثر کن نہیں ہے۔ تاہم دوسری طرف ایک بڑی تعداد نے اس بات پر زور دیا کہ امام کا طرز عمل اس کے مذہب اور عقیدہ کی خوبصورتی کی عکاسی کر رہا ہے۔

مغربی میڈیا نے الجزائر کے امام ولید مھساس کی بلی کے ساتھ ویڈیو کو بڑے پیمانے پر نشر کیا۔ غیر مسلموں کے تبصرے بھی خوبصورت اور انسانی تھے۔ بہت سے لوگوں نے کہا یہ ویڈیو اسلامی مذہب کی رواداری کی حقیقی تصویر کی عکاسی کر رہی ہے۔

صارفین میں سے ایک نے کہا "میں نہیں جانتا کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں لیکن وہ بہت خوبصورت ہے۔ اوہ خدا، اس آواز نے میری ساری پریشانی دور کر دی۔ یہ کتنا خوشگوار لمحہ ہے۔" ایک دوسرے صارف نے کہا "میں اس دعا کو سن کر آرام محسوس کر رہا ہوں۔" ایک اور صارف نے لکھا کہ "میں عیسائی ہوں، لیکن میں اسلام کی بہت تعریف کرتا ہوں" ایک اور کارکن نے کہا "میں کیتھولک ہوں، لیکن میں اسلام کی تعریف کرتا ہوں۔"

واضح رہے شیخ ولید محاسس الجزائر میں پیدا ہوئے اور وہ مشرقی الجزائر کی ریاست برج بوعريريج میں کالونی "12 ہیکٹر" میں واقع ابی بکر الصدیق مسجد کے امام ہیں۔

شیخ ولید کی درجہ بندی قرآن حکیم کی تلاوت کے لئے سب سے خوبصورت آوازوں میں سے ایک کے طور پر کی گئی تھی۔ وہ قرآن کے حفظ اور تلاوت کے مقابلے "براعم البیان" میں حصہ لیتے رہے اور بہت سی قرآنی شامیں منعقد کرتے رہتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں