ماں کو کندھوں پر اٹھا کر طواف کرانے کا منظر، ویڈیو نے دل گرفتہ کر دیا

بیٹے کی ماں سے وفاداری کے بے ساختہ منظر نے والدین سے اچھے سلوک کی اہمیت واضح کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مسجد حرام میں خانہ کعبہ کے اطراف طواف کرنے کے مناظر میں سے ایک منظر نے لوگوں کے دلوں کو مسحور کردیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص عمرہ ادا کرتے ہوئے اپنی ماں کو اپنے کندھوں پر اٹھا کر طواف کرا رہا ہے۔ اللہ کے گھر حاضر ہونے والا یہ شخص والدین سے اچھا سلوک کرنے کے اللہ کے حکم کی پیروی بھی کررہا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنی ماں کو اپنے کندھوں پر عمرہ کے مناسک ادا کرانے والے اس وفادار بیٹے کی ویڈیو بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی۔ لوگوں نے اس شخص کے عمل کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خانہ کعبہ کے قرب و جوار میں ایک شخص کیسے اللہ کے فرمان ’’وبالوالدین احسانا‘‘ کی مجسم تصویر بنا ہوا ہے۔ بیٹے کے ماں کے لیے پیار اور اس سے وفاداری کے اس منظر کو دیکھ کر لوگوں نے زبردست تعریف کی ہے۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے والدین کی تعظیم میں شاندار تبصرے کیے ہیں۔

اس بے ساختہ منظر میں اپنی ماں کو کندھوں کو اٹھا کر اللہ کے گھر کے گرد چکر لگانے والے کی خوشی قابل دید ہے جس سے اس کی اپنے ماں کے لیے گہری محبت بھی مزید واضح ہو رہی ہے۔

ویڈیو دیکھنے والوں نے اپنے تبصروں میں ماں کی قدر کرنے والے اس شخص کے لیے دعائیں کی۔ بہت سے لوگوں نے کہا کہ یہ اقدام والدین کے بچوں پر کئے گئے احسانات میں سے کسی چھوٹے سے احسان کو واپس لوٹانے کی کوشش ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں