جرمنی:ہیمبرگ میں آتش زدگی کے بعد فضا میں ممکنہ زہریلے مادے ہونے کا انتباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں پولیس اور فائر بریگیڈ حکام نے مقامی افراد کو خبردار کیا ہے کہ اتوار کی صبح اسٹوریج کی متعدد تنصیبات میں آگ لگنے کے بعد ہوا میں ممکنہ طورپرزہریلے مادے موجود ہوسکتے ہیں۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ قریباً140 افرادکوآتش زدگی سے متاثرہ جگہ سے نکال لیا گیا ہے اور ابھی تک یہ کہنا ممکن نہیں ہے کہ صورت حال کتنی خطرناک ہے۔

فائر ڈپارٹمنٹ کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ انھوں نے خطرے کی سطح کو کچھ حد تک کم کر دیا ہے، اگرچہ آگ دوپہر کے وقت بھی جل رہی تھی، لیکن لوگوں کو اپنے گھروں کی کھڑکیاں بند رکھنی چاہییں اور انھیں گھرہی میں رہنا چاہیے۔

حکام نے بتایا ہے کہ آگ وسطی ہیمبرگ سے چند کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع روتھنبرگسورٹ میں صبح 4 بجے کے قریب لگی اور دھوئیں کے بادل شہر کے مرکز کی جانب بڑھ رہے تھے۔پولیس، فائر بریگیڈ اور دیگر ایمرجنسی اہلکار موقع پر موجود تھے جبکہ سیاہ دھوئیں کے بادل آسمان کی طرف بلند ہورہے تھے۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ اس کے نتیجے میں آسمان پر اندھیرا چھا گیا تھا لیکن خراب موسم کی وجہ سے یہ معلوم کرنا مشکل ہوگیا تھا کہ کتنا دھواں تھا اور کتنے بادل تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں