رمضان کا آخری عشرہ: مسجد حرام کے زائرین کے لیے ہدایت نامہ جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی وزارت داخلہ نے رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں زائرین اور نمازیوں کی حفاظت برقرار رکھنے کے لیے ایک ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

اس گائیڈ میں متعدد ہدایات وہی ہیں جو ماہ مبارک کے آغاز میں بھی کی گئی تھیں۔ ان ہدایات کا مقصد حفاظت کو یقینی بنانا اور عبادات کی ادائیگی میں آسانی لانا ہے۔

اس گائیڈ میں عمرہ یا نماز کے لیے آتے ہوئے مکہ مکرمہ میں مسجد حرام تک پہنچنے، پبلک ٹرانسپورٹ بسوں، ٹرین سٹیشن، پرائیویٹ کاروں، ٹیکسیوں کو استعمال کرنے، پیدل آمد ورفت، نجی پارکنگ لاٹس اور ان کے مقامات کے متعلق ہدایات درج کی گئی ہیں۔

ہدایت نامے میں عمرہ ادا کرنے والوں کے لیے رہنما اصول بھی بتائے گئے ہیں۔ اس میں مکہ کی سڑکوں پر اور مسجد حرام کے صحنوں میں اور دروازوں کے قریب رہنمائی دینے والے نشانات اورمیڈیا پیغامات کی بھی وضاحت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ حفاظت برقرار رکھنے اور عمرہ میں معاون ثابت ہونے والے امور کو بیان کیا گیا ہے۔

وزارت حج و عمرہ نے عازمین حج، عبادت گزاروں اور زائرین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہجوم کو روکنے کے لیے مکہ مکرمہ میں مسجد حرام کے اندر چند مقامات پر نماز ادا کرنے سے گریز کریں۔

ضیوف الرحمان کو مشورہ دیا گیا ہے وہ راہداریوں، داخلی اور خارجی راستوں پر نماز پڑھنے سے گریز کریں۔ نظم و ضبط کو برقرار رکھنے اور گاڑیوں کے راستے میں بھی نماز نہ ادا کریں۔ واضح رہے رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ کو مسجد حرام میں زائرین اور عبادت گزاروں کی تعداد 1.049 ملین سے تجاوز کر گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں