سعودی عرب: عوامی مقام پر خاتون پر تشدد کرنے والا شہری گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مدینہ میں پبلک سکیورٹی پٹرول نے عوامی مقام پر ایک خاتون پر حملہ کرنے اور چند دیگر شہریوں پر تشدد کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

یہ گرفتاری سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے والی ایک ویڈیو کے بعد عمل میں آئی۔ تاہم پولیس کے مطابق ویڈیو کلپ واقعے کے بارے میں غلط معلومات پر مبنی تھا۔

آج، پیر کو پبلک سکیورٹی اکاؤنٹ نے ایک بیان شائع کیا جس میں وضاحت کی گئی کہ مدینہ منورہ کے علاقے میں ایک شہری کو اپنے خاندان اور واقعے کے مقام پر موجود ایک خاتون پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

جنرل سکیورٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ ویڈیو بنانے اور پوسٹ کرنے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔ جن پر واقعے کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے اور سائبر کرائم قوانین کی خلاف ورزی پر کاروائی ہوگی۔

مقبول خبریں اہم خبریں