معتمرین مسجد حرام میں بارش کے دلکش منظر میں لبیک کا ورد کرتے حق عبودیت نبھا رہے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مکہ المکرمہ میں خانہ کعبہ کے زائرین اور معتمرین نے آج پیر کی صبح فجر سے پہلے المسجد الحرام پر ہونے والی خیر و برکت کی بارش کے درمیان خوبصورت لمحات گزارے۔

طواف اور نماز کی ادائی کے دوران بارش لوگوں کو بھگوتی رہی تاہم وہ اس مسحور کن ماحول سے لطف اندوز ہوئے۔

بہت سے نمازی خوشی سے جھوم اٹھے، اور دعاؤں میں با آواز بلند رحمت کی بارش کے لیے شکر گزار ہوتے رہے۔

اسی دوران حرمین شریفین کی سکیورٹی، سیفٹی، ہنگامی حالات اور خطرات کی ایجنسی کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے فعال رہی۔

توقع کی جا رہی ہے کہ سعودی عرب آج سے بارشوں کے نئے سلسلے میں داخل ہو گا

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں