’’بینک سعودی فرانسی" کا اپنے حصص کے 20 لاکھ شیئرز خریدنے کا عزم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

’’بینک سعودی فرانسی‘‘ نے اپنے متعدد حصص خریدنے کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کا اعلان کر دیا۔ اس کا مقصد ان شیئرز کو طویل مدتی ملازمین کے ترغیبی پروگرام کے لیے مختص کرنا ہے۔

بینک نے اتوار کو مملکت کی سٹاک ایکسچینج "تداول السعودیہ" پر ایک بیان میں کہا کہ خریدے جانے والے حصص کی تعداد 20 لاکھ ہے اور یہ بینک کے اپنے وسائل سے خریدے جائیں گے۔ اس فیصلے پر اگلی غیر معمولی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ووٹنگ کی جائے گی۔ جس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

جوائنٹ سٹاک کمپنیوں کے لیے کمپنیوں کے نظام کے انتظامی ضوابط میں آرٹیکل 17 کے چوتھے پیراگراف کی ضروریات کے مطابق اور آرٹیکل 7 کے تیسرے پیراگراف میں بیان کردہ سالوینسی شرائط کو پورا کیا جائے گا

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں