المسجد الحرام میں 4 ہزار مرد و خواتین کارکن بارش کے حالات سے نمٹنے کے لیے تعینات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

حرمین شریفین کی انتظامیہ نے مسجد حرام میں بارش کے پیش نظر ہنگامی اقدامات کرنے اور معتمرین اور نمازیوں کو مشکلات سے بچانے کے لیے 4 ہزار کارکنوں کو تعینات کر دیا۔ ان کارکنوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

حرمین شریفین کے جملہ امور کی ذمہ دار اتھارٹی کے تحت ایجنسی برائے خدمات نے مسجد حرام میں بارش کے دوران بھی کامیابی سے تمام معاملات جاری رکھنے کے لیے 200 سے زیادہ نگرانوں اور مبصرین کو بھی بھرتی کیا ہے۔ مکہ مکرمہ میں خاص طور پر ماہ صیام کے دوران بیت اللہ شریف میں معتمرین اور زائرین کی بڑی تعداد موجود ہے۔

حرمین شریفین کی انتظامیہ کے سربراہ ڈاکٹر السدیس نے ہدایت جاری کردی ہے کہ ضیوف الرحمن کو عبادات اور عمرہ مناسک ادا کرنے میں سہولیات کی فراہمی میں زیادہ سے زیادہ کوشش کی جائے۔ کسی بھی موسمی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی طور پر تیاری جاری رکھی جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں