ترکیہ میں مسافر بس فوجی گاڑی سے ٹکرا گئی، 12 فوجیوں سمیت 14 افراد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکیہ میں شمال مغربی شہر ایسکیشیر کی ایک سڑک پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آگیا۔ مسافر بس، فوجی گاڑی اور چھوٹے ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔ جس کے نتیجے میں 12 فوجیوں سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ایک گاڑی تباہ ہوکر رہ گئی۔

سڑک پر نصب نگرانی والے کیمرے کے ذریعے حاصل کیے گئے ویڈیو کلپ میں حادثہ کو دیکھا جا سکتا ہے۔ حادثہ کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر پھیلا دیا گیا۔ اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافر بس پہلے فوجی گاڑی سے ٹکرائی اور خرابی کے باعث پھر وہ ایک چھوٹے ٹرک سے بھی ٹکرا گئی۔

خوفناک تصادم کے باوجود خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتالوں کی طرف منتقل کردیا گیا۔ ترکیہ کی ویب سائٹ ’’Yeni Şafak ‘‘ کے مطابق یہ حادثہ ایسکیشیر- سیتگازی ہائی وے کے قریب پیش آیا۔

ایمبولینس، فائر فائٹنگ اور پولیس کی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ٹیموں نے گاڑیوں میں پھنسے لوگوں کو نکالا اور 12 فوجی اہلکاروں سمیت 14 افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کردیا۔ طبی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ بس ڈرائیور کو تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ حادثہ کے بعد ہائی وے دو گھنٹے تک بند رہی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں