شام: کونیکو میں اتحادی افواج کے اڈے پر تین راکٹ فائر

اتحادی فوج نے کونیکو فیلڈ میں ایران نواز جنگجوؤں سے تعلق رکھنے والا ایک ڈرون مار گرایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

شام کے مشرقی علاقے میں "کونیکو" فیلڈ میں قائم بین الاقوامی افواج کے اڈے پر راکٹ حملہ کر دیا گیا۔

"العربیہ" اور "الحدث" کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اڈے پر 3 راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ اتحادی فوج کی جانب سے فیلڈ کے اوپر ایک ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔ اس ڈرون کا تعلق ایران نواز جنگجوؤں سے تھا۔ العربیہ کے ذرائع نے بتایا کہ بین عالمی اتحادی فوج کے چھاپوں نے مشرقی شام میں راکٹ لانچروں کو نشانہ بنایا ہے۔

کونیکو گیس فیلڈ بیس پر تعینات بین الاقوامی اتحادی افواج نے "دیر الزور" کے مشرقی دیہی علاقوں میں "الطابیہ" گاؤں میں ایک ڈرون کو مار گرانے کا اعلان کیا۔ کرد میڈیا کے مطابق کہ اتحادی افواج نے دیر الزور میں کونیکو فیلڈ کو نشانہ بنانے والے راکٹوں کو بھی مار گرایا ہے۔

دیر الزور میں امریکی فوجی
دیر الزور میں امریکی فوجی

آبزرویٹری کے مطابق فوجی اڈوں کے اندر الرٹ فورسز کے درمیان بین الاقوامی اتحاد سے تعلق رکھنے والا ایک غبارہ علاقے کے اوپر اڑتا دکھائی دیا۔

روسی ایجنسی "سپوتنک" نے اطلاع دی ہے کہ امریکی اڈے کو دھماکوں کے ایک سلسلے نے ہلا کر رکھ دیا ہے۔ مقامی ذرائع نے ایجنسی کو بتایا کہ آج شام کو نامعلوم افراد کی طرف سے نشانہ بنائے جانے کے بعد فوجی اڈے کے درمیان سے آگ کے شعلے بلند ہوتے اور دھواں اٹھتا دکھائی دیا۔

واضح رہے 5 اپریل کو دیر الزور کے شمالی دیہی علاقوں میں کونیکو گیس فیلڈ میں بین الاقوامی اتحادی افواج کے لیے براہ راست گولہ بارود کے ساتھ فوجی مشقوں کے نتیجے میں دھماکے ہوئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں