بھارت میں پنجاب ملٹری اسٹیشن میں فائرنگ، 4 اہلکار ہلاک، سرچ آپریشن جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

بھارت کی ریاست پنجاب کے بھٹنڈا ملٹری اسٹیشن میں فائرنگ کے نتیجے میں چار اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ فورسز نے واقعے کے بعد چھاؤنی میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

بھارتی فوج کی جنوب مغربی کمانڈ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ بدھ کی علی الصباح چار بجکر 35 منٹ پر بھٹنڈا چھاؤنی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں چار اہلکار ہلاک ہوئے۔

فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فائرنگ کے بعد فوج کی کوئیک ری ایکشن ٹیمیں متحرک ہو گئیں اور انہوں نے چھاؤنی کو گھیرے میں لیتے ہوئے سیل کر دیا ہے۔

فوج کے مطابق سرچ آپریشن تاحال جاری ہے جب کہ واقعے کی مزید معلومات سے متعلق بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔

اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ فوجی چھاؤنی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے یا فائرنگ کا واقعہ اندرونی کارروائی کا نتیجہ ہے۔

بھارتی چھاؤنیوں پر ماضی میں بھی دہشت گردوں کےحملے سمیت اہلکاروں کے آپس کے جھگڑے کے بعد فائرنگ کے واقعات بھی رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔

گذشتہ برس جون میں پنجاب کے ضلع پٹھان کوٹ کی چھاؤنی میں ایک سپاہی نے فائرنگ کر کے دو حوالداروں کو ہلاک کر دیا تھا۔ اسی طرح بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کی 'سنجوان' نامی چھاؤنی پر فروری 2018 میں ہونے والے دہشت گردوں کے حملے میں دو فوجی ہلاک اور چار زخمی ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں