منشیات کے استعمال کا اعتراف، کیا شہزادہ ہیری کا اقامتی امریکی ویزہ منسوخ ہوسکتا ہے؟

پرنس ہیری نے اپنی یادداشتوں میں اپنے منشیات کے تجربے کے بارے میں کھل کر بات کی کہ وہ چھوٹی عمر میں اپنی والدہ کے کھو جانے پر صدمے سے نکلنا چاہتےتھے، کیا انہیں امریکا سے جلاوطنی کا سامنا کرنا پڑے گا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
4 منٹس read

ایک نئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ نصف سے زیادہ امریکیوں کا خیال ہے کہ پرنس ہیری کے ریزیڈنسی ویزا کا محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کو ان کی یادداشتوں میں منشیات کے استعمال کے اعتراف کی روشنی میں نظرثانی کرنا چاہیے جب کہ دوسری طرف اتنے ہی لوگ شہزادہ ہیری کی جانب سے اپنے منشیات کے بارے میں بات کرنے کو درست قرار دیتے ہیں۔

نیوز ویک کے مطابق، سروے جو کہ ریڈ فیلڈ اینڈ ولٹن کے میگزین کے لیے خصوصی طور پر کرایا گیا تھا۔امریکا میں ہونے والے سروے میں 1500 افراد نے رائے دی۔ ان میں سے 54 فیصد کا خیال ہےکہ شہزادہ ہیری کے امریکا میں اقامتی ویزے پر نظرثانی کی جانی چاہیے، کیونکہ انہوں نے اپنی یاداشتوں پر مشتمل کتاب اسپیئرمیں کوکین کا نشہ کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

سروے ایک سوال کی شکل میں سامنے آیا۔ " شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب "Spear" میں اعتراف کیا کہ وہ ماضی میں منشیات کا استعمال کرتے تھے، کیا پرنس ہیری کی ویزا درخواست کا محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کو جائزہ لینا چاہیے؟ 54 فیصد جواب دہندگان نے کہا "ہاں"، جبکہ 29 فیصد نے کہا۔ "نہیں" اور 17 فیصد نے کوئی رائے دینےسے گریز کیا۔

یہ دریافت اس وقت سامنے آئی جب واشنگٹن میں قائم قدامت پسند ہیریٹیج فاؤنڈیشن نے شہزادہ ہیری کی ویزا درخواست کو عام کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ آیا اس نے اپنی منشیات کی تاریخ امیگریشن حکام کو بتائی ہے یا نہیں۔

امریکا میں داخل ہونے کے لیے درخواست دہندگان کو غیر قانونی منشیات رکھنے، استعمال کرنے یا تقسیم کرنے سے متعلق قوانین کی کسی بھی ذاتی خلاف ورزی کا انکشاف کرنا ہوتا ہے، جو لوگ ایسا کرتے ہیں انہیں سرحد پر واپس بھیج دیا جا سکتا ہے یا رہائش دینے سے انکار کیا جا سکتا ہے۔

اگرچہ امریکیوں کی اکثریت کا خیال ہے کہ شہزادہ ہیری کے ویزے پر نظرثانی کی جانی چاہیے، لیکن اسی طرح تقریبا اتنے ہی لوگوں نے کہا کہ انھیں لگتا ہے کہ شہزادے کا اپنی یادداشتوں میں منشیات کے استعمال کی اپنی تاریخ کا انکشاف کرنا درست تھا۔

شہزادہ ہیری
شہزادہ ہیری

سروے کے ذریعے سوال پوچھا گیا کہ "کیا شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب "Spear" میں اپنے ذاتی منشیات کے استعمال کی تفصیلات بتانے میں درست تھا؟.جواب دہندگان میں سے 51 فیصد نے "ہاں" کہا جبکہ صرف 19 فیصد نے کہا کہ " نہیں" جبکہ 30 فی صد نے لاعلمی کا اظہار کیا۔

شہزادے نے کم عمری میں اپنی والدہ کے کھو جانے پر اپنے غم اور صدمے کا اثر کم کرنے اور عوامی مفاد کی عظیم شخصیت ہونے کے دباؤ سے نمٹنے کے دوران منشیات کے استعمال کے اپنے تجربے کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔

ایک امریکی قانونی ذریعہ نے متنبہ کیا کہ شہزادہ ہیری اپنی یادداشتوں اور ٹیلی ویژن انٹرویوز میں کوکین اور بھنگ کے استعمال کا اعتراف کرنے کے بعد امریکا میں اپنی قانونی حیثیت کھو سکتے ہیں۔ انہیں امریکا کی سرزمین سے جلاوطن کیا جا سکتا۔ تاہم اسی ذریعے نےیہ بھی کہا ہے کہ بادشاہوں اور شہزادوں کے لیے کوئی استثنا نہیں ہے، یہ قانون سب کے لیے برابر ہے."

ہیری کو ایک قانونی مخمصے کا سامنا ہے جس کی وجہ سے اس کی امریکا ملک بدری اور اس کی تارکین وطن کی حیثیت ختم ہو سکتی ہے۔ امیگریشن کے ایک معروف وکیل نے ایک مقدمہ دائر کیا ہے، جس میں سوال کیا گیا ہے کہ کیا ہیری کا موجودہ ویزا درست ہے۔

ہیریٹیج فاؤنڈیشن کا استدلال ہے کہ اگر یہ ثابت ہو جاتا ہے تو امیگریشن کے اہلکار ہیری کے منشیات کے استعمال کے بارے میں ان کے علم کی وجہ سے بہت پریشان ہو سکتے ہیں،یہ کہ اس کا مقدمہ اس بارے میں سوالات اٹھاتا ہے کہ آیا اس کے شاہی رتبے کی وجہ سےیا اس کی اہلیہ کی شہرت کی وجہ سے اس کے ساتھ خصوصی سلوک کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں