سفید موتیوں کی طرح سجدے میں جھکے نمازیوں کی تصویر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مسجد حرام سے سفید رنگ میں ڈھکا ہوا ایک منظر سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ بنا ہوا ہے۔ یہ تصویر دراصل سفید احرام میں لپٹے معتمرین کی ہے جب وہ مسجد الحرام کے وسط میں اور خانہ کعبہ کے قریب صحن میں سجدہ کر رہے تھے۔ ایک سعودی فوٹوگرافر ایک شاندار لمحے کو کیمرے میں قید کرنے میں کامیاب رہا۔

سعودی فوٹوگرافر عبدالرحمٰن السہلی نے حرم کے اندر سے مختلف زاویوں سے بنائی گئی مختلف تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

کعبہ کے گرد طواف کا منظر: فوٹو عبدالرحمن السهلی
کعبہ کے گرد طواف کا منظر: فوٹو عبدالرحمن السهلی

عبدالرحمن سہلی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ یہ تصویر نماز عصر کے دوران لی گئی، جو معتمرین کو "مثل البنيان المرصوص" کی تمثیل کے طور پہ پیش کرتی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس منظر کی خوبصورتی کو سراہا، جیسا کہ ایک تبصرہ نگار نے اس منظر کو ’بکھرے ہوئے موتی‘ قرار دیا اور بعض نے کہا کہ یہ تصویر روحانیت، سکون اور طمانیت کا احساس دیتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں