شاہ سلمان، ولی عہد کا امیر کویت سے اظہار تعزیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کویت کے شیخ مبارک جابر المبارک آل حمد آل صباح کی وفات پر کویت کے امیر سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی 'سعودی پریس ایجنسی' کے مطابق شاہ سلمان نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد آل جابر آل صباح اور ان کے خاندان کے نام اپنے پیغام میں شیخ جابر کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے تعزیتی کیبل میں امیر کویت اور ولی عہد شیخ مشعل آل احمد آل جابر آل صباح سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے دعا کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں