دو سعودی خلا بازوں کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تربیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی اسپیس اتھارٹی نے اعلان کیا کہ خلاباز ریانہ برناوی اور خلاباز علی القرنی اس وقت "ایچ ای آر اے" سمولیشن پروگرام کے تحت ہنگامی ردعمل کی تربیت سے گزر رہے ہیں۔

اتھارٹی نے کہا کہ اس قسم کی تربیت کا مقصد مشن کے عملے کو خلا میں مختلف قسم کے ہنگامی حالات کے لیے تیار کرنا ہوتا ہے۔

خلا باز علی القرنی
خلا باز علی القرنی

واضح رہے کہ خلاباز علی اور ریانہ کا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا سفر اگلے ماہ مئی میں شروع ہو گا، جہاں وہ خلا میں انسانی جسم پر تحقیق، خلیات اور مائیکرو گریوٹی سمیت کئی شعبوں میں 11 سائنسی تحقیقی تجربات کریں گے۔

اتھارٹی نے اعلان کیا کہ ان تحقیقات کے نتائج سے نہ صرف ملک کی عالمی سطح پر حیثیت میں اضافہ ہوگا بلکہ اس خلائی تحقیق سے انسانیت کی خدمت اور اس میدان میں سائنسی اثرات پیدا کرنے میں سعودی تحقیقی مراکز کے کردار کی تصدیق بھی ہوگی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں