مسجد حرام میں ہجوم کے باعث نماز جمعہ قریبی مساجد میں ادا کرنے کی اپیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں آج جمعہ کو جنرل سکیورٹی نے شہریوں اور رہائشیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قریبی مساجد میں جمعہ کی نماز ادا کریں تاکہ گرینڈ مسجد میں ہجوم کو کم کیا جا سکے۔

پبلک سیکیورٹی اکاؤنٹ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ "میرے شہری بھائی، میرے رہائشی بھائی، مسجد حرام میں نمازیوں اور زائرین کی تعداد بہت زیادہ ہو رہی ہے اور آپ کا قریبی مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کرنا بھیڑ کو کم کرنے میں ایک قابل قدر تعاون ہوگا ‘‘

مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے ادارے جنرل پریذیڈنسی نے آج جمعہ کی نماز ادا کرنے کے خواہشمندوں کے استقبال کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کیا تھا۔

’’جنرل پریزیڈنسی‘‘ کے سرکاری ترجمان ھانی بن حسنی حیدر نے کہا کہ مسجد حرام میں لوگوں کی بھیڑ کی وجہ سے ’’صدارت عامہ‘‘نے اپنی تمام انسانی، خدماتی اور عملی توانائیوں کو متحرک کر دیا ہے۔ ضیوف الرحمن کے جامع خدمات کی استعداد کار کو بڑھایا جارہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں