الامارات ایئراور فلائی دبئی نے سوڈانی دارالحکومت خرطوم کے لیے پروازیں معطل کردیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنیوں الامارات ایئر اورفلائی دبئی نے ہفتے کے روزسوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔انھوں نے یہ فیصلہ سوڈانی فوج اور نیم فوجی سریع الحرکت فورسز(آرایس ایف) کے درمیان جھڑپوں کے بعد کیا ہے۔

بیان میں کہاگیا ہے کہ خرطوم میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کی وجہ سے وہاں الامارات کی آنے والی تمام پروازیں(ای کے 733/ای کے 734) 15 اپریل سے 17 اپریل تک منسوخ کردی گئی ہیں۔

فلائی دبئی نے بھی 15 سے 17 اپریل تک خرطوم جانے والی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔

اس سے قبل ہفتے کے روز سعودی عرب کی فضائی کمپنی السعودیہ نے بھی سوڈان سے آنے اوروہاں جانے والی تمام پروازوں کوتاحکم ثانی معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مصرکی قومی فضائی کمپنی نے بھی متحارب فورسز کے درمیان جھڑپوں کی وجہ سے خرطوم سے آنے اورجانے والی پروازیں 72 گھنٹے کے لیے معطل کردی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں