امریکا میں پولیس نے غلط پتے پر پہنچ کر گھر کے مالک کو گولی مار دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

شمال مغربی نیو میکسیکو میں حکام نے جمعہ کے روز باڈی کیمرہ فوٹیج جاری کی ہے جس میں پولیس افسران نے گھریلو تشدد کی کال کے جواب میں غلط پتہ پر پہنچنے کے بعد گھر کے مالک کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

5 اپریل کی رات کو ہونے والی پولیس فائرنگ کے صرف ایک ہفتہ بعد فارمنگٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کی گئی ویڈیو میں افسران کو ایک مکان پر پہنچتے دکھایا گیا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے وہ سامنے والے دروازے تک گئے، اور گھر پر چسپاں کیے گئے پتے کے پاس سے نظر انداز کرتے ہوئے آگے بڑھ گئے، دروازے پر دستک دی اور گھر کے مکینوں کو باہر بلانے کا اعلان کیا۔

دو بار مزید دستک دینے کے دوران، افسران کو ڈسپیچر سے گھرکے ایڈریس کی تصدیق کرنے اور کال کرنے والے کو دروازے پر آنے کو کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ جبکہ ڈسپیچر سڑک کے پار ایک گھر کا پتہ بتاتا ہے۔

اس کے فوراً بعد ہی گھر کے مالک نے، دستی پستول سے لیس ہو کر دروازہ کھولا اور پولیس اہلکاروں نے فوراً ہی گولی چلانا شروع کر دی۔ متعدد راؤنڈ فائرنگ کرتے ہوئے جب وہ پیچھے ہٹے تو آدمی کو زمین پر گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تقریباً ایک منٹ بعد، ایک عورت کو گھر کے اندر چیختے ہوئے سنا جا سکتا ہے اور مزید گولیاں چلتی ہیں۔

حکام نے کہا ہے کہ اس شخص کی بیوی نے دروازے سے جوابی فائرنگ کی، جس نے افسران کو دوبارہ گولی چلانے پر مجبور کیا۔

اس سے قبل ڈسپیچرز کو اس شخص کی بیٹی کی طرف سے ایک خوفناک کال موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا کہ اس نے دھماکے اور پھر گولی چلنے کی آواز سنی ہے اور اس کے والد کو مدد کی ضرورت ہے۔ فائرنگ کے وقت وہ اور دو دیگر بچے گھر کے اندر تھے۔

افسران کے غلط پتے پر پہنچنے کے تقریباً 4 منٹ بعد ویڈیو میں افراتفری کا منظر دیکھا گیا ۔گولی چلنے کے بعد سائرن بجتے ہوئے سنائی دیے گئے۔

گھر کے مالک کی بیوی کو افسران سے التجا کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ "مدد! کسی نے میرے شوہر کو گولی مار دی۔ برائے مہربانی! برائے مہربانی! میرے بچے اوپر ہیں،" اس نے کہا۔

افسران اسے باہر آنے کے لیے کہہ رہے تھے اور ایک نے چلاتے ہوئے کر اسے ہتھکڑیاں پہنائیں اور گھر سے دور لے جایا گیا۔

مقتول کی شناخت رابرٹ ڈاٹسن کے نام سے ہوئی ہے۔اور اس کی عمر 52 سال ہے۔

فارمنگٹن پولیس نے کہا کہ افسران نے غلط پتے پر کیوں رابطہ کیا اس بارے میں تحقیقات ہورہی ہیں۔ اور تین افسران کو جاری تحقیقات کے لیے انتظامی چھٹی پر رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں امریکا میں پولیس کی جانب سے تشدد کے استعمال پر تشویش بڑھ رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں