سعودی طیارے کی ونڈ شیلڈ میں شگاف پڑنے کے بعد بھارت میں ہنگامی لینڈنگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

آج ہفتے کی صبح سعودی عرب کے ایک کارگو طیارے کی دوران پرواز ونڈ شیلڈ میں شگاف پڑنے کے بعد اسے بھارت کے شہر کولکتہ کے ہوائی اڈے پر ہنگامی طور پر اتار لیا گیا۔

ہندوستانی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عربین ائیرلائن کا طیارہ آج صبح دس بجے ہوائی اڈے پر اترا اور ہوائی اڈے کی طرف سے تمام ضروری اقدامات کئے گئے تھے۔

ہوائی اڈے کے حکام کے مطابق لینڈنگ کے بعد ہنگامی حالت ختم کر دی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں