سعودی عرب کی فضائی کمپنی السعودیہ نے سوڈان کے لیےتمام پروازیں معطل کردیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ نے سوڈان سے آنے اور جانے والی تمام پروازیں تاحکم ثانی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فضائی کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کا ایک طیارہ ہفتے کے روز سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔اس واقعے کے بعد فضائی کمپنی نے تمام پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔السعودیہ کا یہ طیارہ خرطوم سے الریاض کے لیے اڑان بھرنے کی تیاری کررہا تھا۔

دریں اثناء خرطوم میں سوڈانی فوج اور نیم فوجی سریع الحرکت فورسز کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں۔ڈاکٹروں کی یونین کے مطابق ان جھڑپوں میں تین شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں