مصرایئرکاخرطوم کے لیے اپنی تمام پروازوں کی آمدورفت معطل کرنے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصرکی قومی فضائی کمپنی نے ہفتے کے روز سوڈان کے دارالحکومت میں متحارب فورسز کے درمیان جھڑپوں کے بعد خرطوم سے آنے اور وہاں جانے والی اپنی پروازوں کو 72 گھنٹے کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سوڈانی فوج اور نیم فوجی سریع الحرکت فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان شہر اور ہوائی اڈے کے نزدیک آج جھڑپیں چھڑگئی ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق خرطوم کے کئی حصوں میں فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں اورنواحی شہروں سے بھی فائرنگ کی اطلاعات ملی ہیں۔

مصرائیر سے پہلے سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ نے بھی خرطوم کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرایک حادثے کے بعد وہاں کے لیے اپنی تمام پروازیں تاحکم ثانی معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں