نماز تراویح پرعیسائی تہوار کا عنوان، مصری ٹی وی نے فاش غلطی کرڈالی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مصر میں سوشل میڈیا پر متحرک افراد نے مصر کے ایک ٹی وی چینل کی مہلک غلطی کی تصاویر شیئر کردیں۔ اس غلطی کو دیکھ کر مصر بھر میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ یہ غلطی مصری ٹی وی کے چینل فائیو پر کی گئی۔

چینل پر نماز تراویح کا منظر پیش کیا گیا لیکن اس کو "قداس عيد القيامة المجيد للطائفة الإنجيلية" کا عنوان دیا گیا تھا۔ اس کا معنی یہ تھا کہ ’’ایوینجیکل کمیونٹی کے لیے شاندار ایسٹر اجتماع‘‘ ۔ اس فاش غلطی پر سوشل میڈیا پر نے مصری ٹی وی چینل پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ بہت سے صارفین نے تصویر پر طنزیہ تبصرے کیے۔

ویب سائٹ ’’قاھرہ 24‘‘ کی رپورٹ کے مطابق چینل 5 (الاسکندریہ) کے سربراہ نے چینل پر نشر ہونے والی تصاویر کے بحران پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ غلطی واقعی ہوئی ہے ۔ یہ تصاویر درست ہیں۔ اس غلطی کا ذمہ دار چینل کا ڈائریکٹر ہے۔ اس سے تحقیقات کی جائیں گی۔

جبکہ مصری ٹی وی کی سربراہ نائلہ فاروق نے چینل 5 کے ڈائریکٹر کو چینل کی سکرین پر نمایاں ہونے والی فاش غلطی کی کی تحقیقات مکمل ہونے تک معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چینل 5 ایک مصری سیٹلائٹ اور زمینی چینل ہے جو نیشنل میڈیا اتھارٹی کے الحروسہ ٹی وی نیٹ ورک سے منسلک ہے۔ یہ شمالی مصر کے اسکندریہ میں واقع ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں