گینگ فائٹنگ ویڈیو گیم لانچ، ہیرو کا کردار ایل سلواڈورکے فلسطینی نژاد صدر کو دیا گیا

گیم کی لانچنگ کے 24 گھنٹے سے بھی کم میں 10 ہزار سے زیادہ آرڈرز دے دئیے گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

فلسطینی نژاد ایل سلواڈور کے صدر نجیب بوگیلا نے ایک سال قبل وہاں کے مقامی گروہوں کے خلاف جو جنگ چھیڑی تھی وہ اب بھی زیادہ شدت کے ساتھ جاری ہے۔ یہ جنگ ایک الیکٹرونک ویڈیو گیم کو سامنے لانے کا محرک بن گئی۔ اس گیم کا ہیرو برائیوں کے خلاف لڑنے والا خود نجیب بوگیلا ہے۔ اس ویڈیو گیم کو مقامی ٹی وی نیوز پروگرام میں دکھایا گیا تو 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ہفتہ کی شام تک اس کے 10 ہزار سے زیادہ آرڈر دے دیئے گئے۔

ہر وہ شخص جو انٹرنیٹ پر اس گروپ کے کمیونیکیشن اکاؤنٹس کو دیکھتا ہے وہ انٹرنیٹ کے ذریعہ صدر ’’نجیب بوگیلا‘‘ کو سپورٹ کر رہا ہوتا ہے۔ یہ گروپ کو ’’Juventud Nuevas Ideas‘‘ یا ’’ نوجوانوں کے نئے آئیڈیاز‘‘ کا نام دیتے ہیں۔ فیس بک اور ٹویٹر پر اس گروپ کے ارکان گیم کو فروغ دے رہے ہیں۔ اس ویڈیو گیم کے ایک مختصر ورژن کی ویڈیو ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ بھی پیش کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کی تصاویر بھی دیکھی جا سکتی ہیں جو اس ویڈیو گیم کی حمایت کر رہے ہیں ۔

وسطی امریکہ کے ملک ایل سلواڈور کے فلسطینی نژاد صدرنجیب بوگیلا لوگوں کی حمایت سے اگلی سال کی مدت کے لیے بھی صدر بننا چاہتے ہیں۔ وعدہ کے مطابق 4 فروری کو الیکشن ہونا ہیں۔ اس کے ایک ماہ بعد دوسرے انتخاب ہوں گے جس میں 84 ارکان پارلیمان، 262 میئرز کو منتخب کیا جائے گا۔

ایل سلواڈور کے فلسطینی نژاد صدر نجیب بوگیلا کی سپورٹ میں لانچ کی گئی گیم کے ساتھ ایک پیغام بھی دیا گیا ہے کہ ’’ آپ بھی صدر بوگیلا کی طرح ایل سلواڈور کے ہیرو بن سکتے ہیں۔ اگر آپ شیطانی گروہوں کے خلاف جنگ میں تاریخ کا حصہ ہیں، تو ان کے خلاف لڑنے کے لیے جلدی کریں۔ مجرموں کو ماریں اور آبادی کو بچائیں۔ اسے موبائل فون پر مفت میں انسٹال کرنا آسان ہے۔ اس میں وہ چیز ہے جو صارف کو اس بات کی اجازت دیتی ہے کہ وہ اپنے آپ کو ایک ماہر اور تجربہ کار سپاہی، ایک موثر ایلیٹ پولیس اہلکار، یا یہاں تک کہ کمانڈر ان چیف مسلح افواج کے سربراہ نجیب بوگیلا کی جگہ پر رکھ سکتا ہے۔

ویڈیو گیم کے آغاز میں متحرک مناظر نمودار ہوتے ہیں جس میں نجیب بوگیلا جارحانہ ہتھیاروں سے لیس سپاہیوں کے ساتھ ظاہر ہوتا ہے۔ اسے گروہوں میں سے ایک کے ارکان کی جانب سے گولیوں کی بارش کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے بعد ایک لڑائی کے لیے کھلاڑی کو پابند کیا جاتا ہے کہ وہ ایک ایسے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے جو گینگ کے ارکان کو ایک ایک کر کے ختم کرنے کی ضمانت دے اور ان سے بچنے کے بعد بحفاظت واپس آجائے۔

یاد رہے ملک ’’ ایل سلواڈور‘‘ کی آبادی 6 لاکھ 50 ہزار ہے۔ یہ 21 ہزار مربع کلومیٹر رقبہ کا ملک ہے۔ اس ملک کا حجم لبنان سے تقریبا دو گنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں