برطانوی پارلیمان کے کمشنرمعیارات کی وزیراعظم سوناک کے خلاف تحقیقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

برطانوی پارلیمنٹ کے کمشنر برائے معیارات (اسٹینڈرڈز)نے وزیراعظم رشی سوناک کے خلاف مفادات کے تصادم کی تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔

ایک فہرست کے مطابق،رواں ماہ کے اوائل میں وزیر اعظم رشی سوناک کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔سوموار کو کمشنر کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی کھلی انکوائریوں کی فہرست میں کہاگیا ہے کہ جس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے وہ ’’مفاد کا اعلان‘‘ ہے۔

سوناک کے دفترنے فوری طور پراس معاملے پرکوئی تبصرہ نہیں کیا۔واضح رہے کہ کمشنر پارلیمان کے آپریشن کی نگرانی کا ذمے دارہوتا ہے۔وہ دارالعوام (ہاؤس آف کامنز) کے ضابطۂ اخلاق (کوڈ آف کنڈکٹ) اور رجسٹرزبشمول کسی بھی مبیّنہ خلاف ورزی کی تحقیقات کرسکتا ہے۔

پارلیمنٹ کی ویب سائٹ نے اس بارے میں مزید تفصیل فراہم نہیں کی ہے۔ضابطۂ اخلاق کے تحت پارلیمنٹ کے تمام ارکان کو اپنےایسے کسی بھی مالی مفاد کے بارے میں معلومات فراہم کرنالازمی ہے جس کے بارے میں دوسروں کی طرف سے معقول طورپرکسی رکن کےاثراندازہونے کے بارے میں سوچاجا سکتا ہے۔

رکن پارلیمان کے اعمال سے مراد اس حیثیت میں اس کی پارلیمان میں تقاریر یا ووٹ یا دیگرمتعلقہ افعال ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں