سعودی عرب میں اندوہناک واقعہ، 3 بچے ڈوب کر جاں بحق

القصیم کی وادی ابو رمث میں گاڑی تیز رفتاری سے گزر رہی تھی حادثہ پیش آگیا، نعشیں نکال لی گئیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں ایک اندوہناک واقعہ پیش آگیا۔ القصیم کی وادی ابو رمث میں تین بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

القصیم میں سول ڈیفنس کے عملے نے کارروائی کر کے تینوں بچوں کی نعشیں نکال لیں۔ سعودی سول ڈیفنس نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ بچوں کے والدین کی گاڑی تیز رفتاری سے سیلاب سے گزر رہی تھی۔

اس المناک واقعہ نے سعودیوں کو غمزدہ کردیا۔ سول ڈیفنس نے بارشوں کے موسم میں شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ محکمہ کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی کہ طوفانی ندیوں میں بیٹھنے یا انہیں عبور کرنے کا خطرہ مول نہ لیں۔

پانی کے تالابوں کے قریب مت جائیے۔ سفر کرتے ہوئے مرکزی راستوں کا انتخاب کریں۔ ندیوں کو عبور کرنے کی کوشش مت کریں۔ یقینی بنائیں کے پانی والےمقامات پر بچے نہ جائیں۔ پانی کے اطراف کے علاقوں میں کھیلنے سے گریز کیا جائے۔ بارش کے کھڑے پانے میں تیرنے اور نہانے کا خطرہ بھی مول مت لیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں