رمضان کے آخری عشرے میں اب تک مسجد حرام میں دس لاکھ زائرین آمد کا نیا ریکارڈ

خرطوم بحران کے باعث پھنسے سوڈانی زائرین کی میزبانی کریں گے: سعودی وزارت حج کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

مکہ مکرمہ میں مسجد حرام میں آخری عشرے کے دوران اب تک 10 لاکھ سے زیادہ متعمرین اور زائرین کی آمد کا ریکارڈ منفرد ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔

ہفتہ کی رات رمضان المبارک کی 25 ویں شب مسجد حرام میں 1.246ملین معتمرین، نمازی اور زائرین آئے۔ اس طرح اس رمضان المبارک میں مسجد حرام میں لوگوں کی غیر معمولی تعداد آئی ہے۔

مختلف ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسجد حرام میں معتمرین کندھے سے کندھا ملا کر چل رہے ہیں۔ 2019 میں کووڈ 19 کی وبا کے باعث لوگوں کی تعداد کم ہو گئی تھی ۔ تاہم اب اس سال لوگوں کی حاضری ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ رمضان المبارک کے پہلے 20 روز 21 ملین افراد کی آمد نوٹ کی گئی۔ آخری دس روز کے دوران سب سے زیادہ ایک ملین افراد نے مسجد حرام میں حاضری دی جو ایک ریکارڈ ہے۔

وبائی امراض کے خلاف احتیاطی تدابیر

کرونا وبا کا خطرہ ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوا گذشتہ روز کرونا کے 129 کیسز سامنے آئے۔ اس کے علاوہ نئے وائرس ’’ماربرگ‘‘ بھی ظاہر ہو چکا ہے۔

اسی بنا پر سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو گھانا کا سفر نہ کرنے کی سفارش کی ہے۔ تنزانیہ میں ماربرگ کی بیماری پھیلنے کے بعد عمرہ کی ادائیگی کے طریقہ کار میں تبدیلی نہیں کی گئی۔ سعودی بندرگاہوں پر صحت کے حکام کی جانب سے احتیاطی تدابیر بڑھا دی گئی ہیں۔

مسجد نبوی اور مسجد نبوی کے امور کے ادارے کے سربراہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے انکشاف کیا ہے کہ بیماریوں اور وبائی امراض کی منتقلی کو محدود کرنے کے احتیاطی منصوبوں کے تحت مسجد حرام کو جراثیم سے پاک کرنے کے آپریشن مکمل کیے گئے ہیں۔

شیخ السدیس نے بتایا کہ 11روبوٹ مسجد حرام کی صفائی اور جراثیم سے پاک کرنے کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔ مسجد کی مختلف سطحوں کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے 600 سے زیادہ سینسر کی خصوصیت والے الیکٹرانک اور مینوئل پمپ دستیاب کئے گئے ہیں۔

رمضان کی 27 ویں شب

آج پیر اور منگل کی درمیان شب رمضان المبارک کی 27 ویں رات بھی ہے۔ آج کی رات پورے رمضان المبارک کے مقابلے میں مسجد حرام میں سب سے زیادہ افراد کی آمد متوقع ہے۔ ایک تخمینے کے مطابق آج رات ایک ملین کے قریب افراد مسجد حرام میں حاضری دیں گے۔

سوڈانی حجاج کی میزبانی

سعودی صحت اور سکیورٹی حکام مسجد حرام میں نماز یا عمرہ کے لیے آنے والے زائرین کو خدمات فراہم کرنے کی تگ ودو میں لگے ہوئے ہیں۔ ایسے وقت میں سعودی وزارت حج اور عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے کے روز سوڈان میں فورسز کے درمیان جھڑپوں کے باعث پھنس جانے والے افراد کی حرمین شریفین میں میزبانی کی جائے گی۔

جدہ کے کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے نے سوڈان کے لیے پانچ براہ راست پروازیں روکنے کا فیصلہ کیا۔ دو پروازیں ہوائی اڈے سے واپس آئیں۔ باقی تین کو ہوائی اڈے پر روک دیا گیا۔

کرائسز مینجمنٹ نے سوڈانی حاجیوں کے مفاد میں مناسب کارروائی کرنے کے لیے سرکاری اور نجی ایجنسیوں کے ساتھ فوری میٹنگ کی۔ سعودی حکامنے سوڈان میں رہ جانے والے افراد کی میزبانی کرنے اور انھیں تمام خدمات اور رہائش فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں