میچ کے دوران مداح کا فٹ بال کی شارٹ مارنے اور ریفری کا اسکور شامل کرنے کا عجیب واقعہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

عموماً فٹبال یا کوئی بھی دوسرا کھیل ہو تماشائیوں کو دور بیٹھ کر صرف میچ دیکھنے کی اجازت ہوتی ہے مگر آپ یہ جان کرحیران رہ جائیں گے کہ الجزائر میں دو ٹیموں کے درمیان ہونے والے فٹ بال میچ کے دوران کچھ تماشائی اپنی نشستوں سے اتر کر میدان میں آئے۔ ان میں سے ایک نے فٹ بال کو کک ماری اور ریفری نے اس کی شارٹ کو ایک اسکور کے طور پر تسلیم کر لیا۔

ان میں سے ایک نے اپنی ٹیم کی طرف سے فٹ بال کو کک ماری جبکہ ریفری نے اس کا یہ اسکور شامل کر لیا۔ کھیلوں کی دنیا میں دلچسپی رکھنے والے حضرات کے لیے یہ حیران کن اور عجیب واقعہ ہے جس میں ایک فٹ بال شائق کا میدان میں اترکر فٹ بال کو کک مارنا اور ریفری کا اس کے اسکور کو میچ کے مقابلے میں شامل کرنا ہے۔

یہ مزاحیہ واقعہ الجزائر کی فٹ بال لیگ کے ایک میچ میں دیکھنے کو ملا جب میچ کے دوران متعدد شائقین میدان میں آگئے اور گول کرنے میں اپنی ٹیم کی براہ راست مدد کی۔

یہ واقعہ گذشتہ ہفتے نجم بنی ولبان اور اس کے مہمان وداد زیغود یوسف کے درمیان انٹر رباط ڈویژن، ایسٹرن گروپ کے 26ویں راؤنڈ میں ہونے والے میچ کے دوران پیش آیا۔ میچ 2-2 کے اسکور کے ساتھ مثبت ڈرا پر ختم ہوا۔

سوشل میڈیا پر اس میچ کے کلپس گردش کر رہے ہیں، جن میں بنی ولبان کی ٹیم کے لیے گول کرنے میں مداح کا تعاون دکھایا گیا، جس میں فرق 2-0 سے کم ہو کر 2-1 ہو گیا لیکن یہ عجیب بات تھی کہ ریفری نے اسے گن لیا۔ جس کے بعد اسکور 2-2 ہوگیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مقامی ٹیم کے درجنوں شائقین سٹیڈیم کے دونوں جانب اپنی جگہیں چھوڑ کر کھلاڑیوں کی طرف بڑھے اور ان کے ساتھ گول کا جشن منایا۔

الجزائر کے اخبار "النہار" کی ویب سائٹ نے تصدیق کی کہ یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے بہت اہم تھا، جنھیں خطرے سے بچنے کے لیے تین پوائنٹس کی ضرورت تھی۔

ویڈیو کلپس میں بنی ولبان کلب کے شائقین کےقسطنطنیہ کی ٹیم کے کھلاڑیوں اور میونسپلٹی آف زیغود یوسف پرچڑھائی کو دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تماشائی میدان میں اترکر فٹ بال کو کِک لگاتا ہے اور گول کیپر اس شارٹ کو اسکور میں شامل کرلیتا ہے۔

اس اسکور کے نتیجے کے ساتھ نجم بنی اور لبان کی ٹیم نے اپنا سکور 33 پوائنٹس تک بڑھا دیا جس کے بعد وہ سٹینڈنگ ٹیبل میں بارہویں نمبر پرآگئی ہے جبکہ وداد زیغود یوسف 28 پوائنٹس کے ساتھ پندرہویں اور آخری نمبر پر ہے۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔ بعض صارفین نے اسے فٹ بال کے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں