آر ایس ایف نے بغاوت کی کوشش کی، حمیدتی کے خلاف مقدمہ چلائیں گے: البرہان

البرہان نے آر ایس ایف میں کام کرنیوالے افسروں کے تبادلے منسوخ کردئیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پیر کی شام سوڈانی فوج نے سرکاری ٹیلی ویژن پر اعلان کیا کہ خرطوم کے جنوب میں جبرہ محلے میں بکتر بند کور کا کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔ سرکاری ٹی وی پر مبینہ طور پر ریپڈ سپورٹ فورسز کے قیدیوں کی تصاویر بھی دکھائی گئیں۔ ان قیدیوں میں زیادہ تر غیر ملکی شہریت والے ہیں۔

اس سے قبل سوڈان میں عبوری خودمختاری کونسل کے سربراہ اور فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرہان نے امریکی نیٹ ورک ’’سی این این‘‘ کو انٹرویو میں بتایا تھا کہ کہ نیم فوجی ’’ریپڈ سپورٹ‘‘ فورسز کی جانب سے حالیہ دنوں میں شروع کیا جانے والا حملہ ایک "بغاوت کی کوشش" ہے۔

البرہان نے سی این این سے فون پر گفتگو میں کہا "یہ انقلاب کی کوشش اور ریاست کے خلاف بغاوت ہے۔ ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر محمد حمدان دقلو (حمیدتی ) نے ریاست کے خلاف بغاوت کی ۔ انہیں جب گرفتار کرلیا گیا تو عدلیہ کے سامنے مقدمہ چلایا جائے گا۔

قبل ازیں سوڈانی فوج کے کمانڈر عبدالفتاح البرہان نے پیر کے روز ریپڈ سپورٹ فورسز میں کام کرنے والے مسلح افواج کے افسران کے تبادلے، برطرفیاں اور تفویض کو منسوخ کرنے کا فیصلہ جاری کیا۔

اس سے قبل سوڈانی فوج نے پیر کے روز ملک کے مغرب میں ’’الفاشر‘‘ میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے کیمپوں پر کنٹرول کا اعلان کیا تھا۔ فوج نے اپنے فیس بک پیج پر بتایا کہ آر ایس ایف کے ایک گروپ نے ہتھیار ڈال دیے ہیں اور مسلح افواج نے خرطوم میں جنرل کمانڈ اور ایئرپورٹ کے اطراف میں جھڑپوں کے بعد ایک اور گروپ کو گرفتار کرلیا ہے۔

ہفتے کے روز آر ایس ایف نے الفاشر میں کئی فوجی مقامات کے کنٹرول کا اعلان کیا تھا جن میں "سگنل کور، میڈیکل کور اور الفاشر ایئرپورٹ بھی شامل تھا۔

اس سے قبل پیر کو سوڈانی فوج نے اس بات کی تردید کی تھی کہ اس کے ہیڈ کوارٹرز پر ریپڈ سپورٹ فورسز نے کنٹرول کرلیا ہے۔ سوڈانی فوج نے ریپڈ سپورٹ فورسز سے اپنے مینڈیٹ کو ختم کرنے اور مسلح افواج میں واپس آنے کے مطالبے کی تجدید بھی کی۔ سوڈانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہم فیصلہ کن لمحے کے بہت قریب ہیں۔ ہم آپریشن پلان کے آخری مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔ یہ وہ مرحلہ ہیں جب آر ایس ایف کے ارکان بھاگ رہے ہیں اور ہم ان کا پیچھا کر رہے ہیں۔

اسی تناظر میں سوڈانی فوج کے ترجمان نے ’’العربیہ‘‘ اور ’’الحادث‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے مروی ایئرپورٹ پر تیز رفتار مدد کے پہنچنے کا اعتراف کیا اور کہا کہا کہ مروی ہوائی اڈے کو جلد از جلد بحال کر دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کی جھڑپیں پچھلے دو دنوں کے مقابلے میں بہت کم شدید ہیں۔

سوڈانی فوج کے ایک ذریعے نے ’’العربیہ‘‘ اور ’’الحدث‘‘ کے ساتھ اپنے انٹرویو میں غلط بیانی سے کام لیا۔ انہوں نے یہ غلط بیانی آر ایس ایف کی جانب سے فوجی کمانڈر عبدالفتاح البرہان کی رہائش گاہ پر دھاوا بولنے کے متعلق نشر ہونے والی ویڈیو کے متعلق کی۔ انہوں نے کہا البرھان کے ہیڈکوارٹرز پر حملے کی ویڈیو "گمراہ کن" تھی۔ جھڑپیں البرہان کے ہیڈکوارٹرز اور آر ایس ایف کمانڈر حمیدتی کے ہیڈ کوارٹرز کے ارد گرد ہوئی ہیں۔

اس تناظر میں سوڈانی مسلح افواج کی جنرل کمان نے ایک بیان میں کہا باغی ملیشیا کے میڈیا کے کچھ ترجمان رائے عامہ کو گمراہ کرنے کے لیے بہت سے جھوٹ نشر کر رہے ہیں۔ مسلح افواج اپنے تمام ہیڈکوارٹرز پر مکمل کنٹرول رکھے ہوئے ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں