سعودی ولی عہد اورصدرمحمودعباس کا فلسطین کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی ہے اور ان سے فلسطین کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی رپورٹ کے مطابق، جدہ میں ملاقات کے دوران میں ولی عہد اور صدرعباس نے اس بات پر زوردیا ہے کہ ’’عرب امن اقدام اور متعلقہ بین الاقوامی قانونی قراردادوں کے مطابق مشرقی بیت المقدس(یروشلم) دارالحکومت کے ساتھ فلسطینیوں کی آزاد ریاست قائم ہونی چاہیے اور اس نصب العین کے حصول اورفلسطینی عوام کوان کے جائزحقوق دلانے کی ضمانت دینے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کی اہمیت پرزوردیا ہے‘‘۔

محمودعباس سعودی عرب کا یہ دورہ مقبوضہ بیت المقدس اورمقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان گذشتہ کئی ہفتوں سے جاری کشیدگی اور تشدد کے بعد کررہے ہیں۔اس کے علاوہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان سرحد کے آرپارہونے والی فائرنگ سے ایک نیا تنازع اٹھ کھڑا ہونے کا خدشہ پیداہوگیا ہے۔

ملاقات میں سعودی وزیرمملکت شہزادہ ترکی بن محمد، نیشنل گارڈ کے وزیر شہزادہ عبداللہ بن بندر، وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز اور وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سمیت متعدد سعودی عہدے دار بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں