چاند نظرآنے میں دشواری کے پیش نظر آسٹریلیا کا ہفتے کو عیدالفطر کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر کل جمعرات کو عید کا چاند دیکھنے سے قاصر ہونے کے امکانات کے تناظر میں آسٹریلیا نے 22 اپریل 2023 کے مطابق بہ روز ہفتہ عیدالفطر منانے کا اعلان کیا ہے۔

عیدالفطر کے پہلے دنوں کی تاریخ کا تعین آسٹریلین فتویٰ کونسل کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں کیا گیا، جسے بین الاقوامی فلکیات مرکز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر اپنے صفحے پر شائع کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کو رمضان المبارک کا مہینہ مکمل ہو جائے گا اور ہفتہ یعنی 22 اپریل 2023 کو عید الفطر کا پہلا دن اوریکم شوال ہوگا۔

اس طرح آسٹریلیا دنیا کا پہلا ملک ہوگا جس نے باضابطہ طور پر عید الفطر کی تاریخ کا تعین کیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ چند دنوں سے کل بہ روز جمعرات عید کا چاند نظر نہ آنے کے امکان کے بارے میں کافی باتیں کی جا رہی ہیں جن میں سورج غروب ہونے کے بعد چاند کی موجودگی، اس کے مقام اور دیگر عوامل سے متعلق وجوہات ہیں۔ .

اس بحث کے بعد سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے مملکت کے تمام حصوں میں تمام مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ کل 20 اپریل جمعرات کی شام شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔

عدالت نے ان لوگوں سے اپیل کی کھلی آنکھوں یا دوربین کے ذریعے چاند دیکھنے کی کوشش کریں اور چاند نظرآنے کی صورت میں قریبی عدالت کو اس کی اطلاع دیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں