رمضان کی 29 ویں شب: مسجد حرام میں نمازیوں کے اجتماع کے روح پرور مناظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

رمضان المبارک کا مقدس مہینہ تقریبا اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ ماہ صیام کی 29 ویں شب ممکنہ طور پر اس بابرکت مہینے کی آخری رات تھی۔

29 ویں شب کو مسجد حرام میں نماز عشا اور نماز تراویح ادا کرنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خانہ کعبہ کی مسجد میں روح پرور نظارے تھے۔ قرآن کریم کی تکمیل کی گئی اور رقت آمیز دعا کی گئی۔ مسجد حرام کے اطراف سڑکوں پر بھی نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

رمضان کی 29 رات بلندیوں سے لی گئی تصویر میں مسجد حرام میں ہجوم دیکھا جا سکتا
رمضان کی 29 رات بلندیوں سے لی گئی تصویر میں مسجد حرام میں ہجوم دیکھا جا سکتا

جمعرات کو سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی طرف سے شیئر کی گئی تصاویر میں بڑی تعداد میں نمازیوں کو دکھایا گیا ۔ یہ نمازی مسجد حرام کے اندر، اس کے صحنوں اور اطراف کی سڑکوں پر پھیلے ہوئے ہیں۔

رمضان کی 29 ویں مسجد بیت اللہ میں لوگ ہی لوگ موجود
رمضان کی 29 ویں مسجد بیت اللہ میں لوگ ہی لوگ موجود

جاری کردہ تصاویر میں رمضان کے دوران نمازیوں کی خدمت کے لیے سرکاری اداروں کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو بھی منظر کشی کی گئی ہے۔

سال 1444 ہجری میں روزوں کے مہینے کی 29 ویں شب اللہ کے گھر کا دیدار کراتی مسحود کن تصویر
سال 1444 ہجری میں روزوں کے مہینے کی 29 ویں شب اللہ کے گھر کا دیدار کراتی مسحود کن تصویر

مکہ مکرمہ میں فضائی تصاویر نے مسجد حرام میں کی جانے والی عبادات کے مناظر کو مزید پرکشش بنا دیا ہے۔ واضح رہے رمضان المبارک کی 27 ویں شب مسجد حرام میں 26 لاکھ افراد نے حاضری دی۔

ماہ صیام کی 29 ویں شب خانہ کعبہ کا روح پرور منظر
ماہ صیام کی 29 ویں شب خانہ کعبہ کا روح پرور منظر

رمضان المبارک کی 29 ویں شب بھی مسجد حرام میں ریکارڈ تعداد میں نمازی موجود تھے۔ اب کل جمعہ یا پرسوں ہفتہ کو عید الفطر ہونے کی امید ہے۔

ماہ صیام کی 29 ویں شب فضا سے لی گئی ایک تصویر ایمان کو تازہ کررہی
ماہ صیام کی 29 ویں شب فضا سے لی گئی ایک تصویر ایمان کو تازہ کررہی

رمضان کی 29 ویں شب کو مسجد حرام میں نمازیوں کی بڑی تعداد مسلمانوں کو ایمان کو تازہ کر رہی ہے۔

مکہ مکرمہ میں مسجد حرام میں رمضان کی 29 ویں شب
مکہ مکرمہ میں مسجد حرام میں رمضان کی 29 ویں شب

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں