سعودی ولی عہدشہزادہ محمد کی اردن کے شاہ عبداللہ سے سحورضیافت میں ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے اعزاز میں سحور ضیافت کا اہتمام کیا ہے۔اس موقع پرانھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات میں سعودی ولی عہد اورشاہ عبداللہ نے باہمی دلچسپی اور مشترکہ مفادات کے متعدد امور پربات چیت کی ہے۔

ملاقات میں وزیرمملکت اور کابینہ کے رکن شہزادہ ترکی بن محمد، وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سمیت متعدد عہدے دار موجود ہیں۔

سعودی عرب میں قیام کے دوران میں شاہ عبداللہ نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔المسجدالحرام پہنچنے پر متعدد اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں