سعودی عرب اور برطانیہ کے وزراء خارجہ کا سوڈان کی صورت حال پرتبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اوران کے برطانوی ہم منصب جیمز کلیورلی نے جمعرات کو ٹیلی فون پر بات چیت میں سوڈان میں کشیدگی کے خاتمے پر زوردیا ہے۔

وزراء خارجہ نے سوڈان میں جنگ بندی اورتشدد میں کمی کا بھی مطالبہ کیا اور متحارب فریقوں پر زور دیا کہ وہ شہریوں کی حفاظت کریں اور انسانی بنیادپر امدادی کارروائیوں کے لیے محفوظ راستہ بنائیں۔

سوڈان کی فوج اورنیم فوجی سریع الحرکت فورسز(آر ایس ایف) کے درمیان اختتام ہفتہ پرلڑائی چھڑ گئی تھی۔فریقین سے اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سمیت مختلف عالمی رہ نماؤں نے جنگ بندی کا مطالبہ لیکن اس کے کے باوجود لڑائی جاری ہے۔

سوڈان کی وزارت صحت کے تخمینے کے مطابق 300 سے زیادہ افراد ہلاک اور 2600 زخمی ہوئے ہیں۔

فون کال میں شہزادہ فیصل اورجیمزکلیورلی نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانےکے طریقوں کا بھی جائزہ لیا اورمشترکہ مفادات کے متعدد امور پرتعاون کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں