سعودی ٹیلی کام کمپنی یورپ میں یونائیٹڈ گروپ کے ٹاورز1.2 ارب یورومیں خریدکرے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی ٹیلی کام کمپنی(ایس ٹی سی) نے یونائیٹڈ گروپ سے 1.22 ارب یورو (1.3 ارب ڈالر) میں ٹاوراثاثوں کا پورٹ فولیو خریدکرنے پراتفاق کیا ہے۔

جمعرات کے روز ایک بیان کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری حمایت یافتہ فرم کی انفراسٹرکچرشاخ توال بلغاریہ، کروشیا اورسلووینیا میں 4،800 سے زیادہ ٹاورز کے پورٹ فولیو کے لیے نقد رقم اداکرے گی۔

اس سے قبل بلومبرگ نیوزنے خبردی تھی کہ وہ یونائیٹڈ گروپ سے اثاثے خریدنے کے معاہدے کے قریب ہے۔اس کو فروخت کنندہ فرم بی سی پارٹنرز کی حمایت حاصل ہے۔

توال پہلے ہی 16،000 سے زیادہ ٹاورز کی مالک ہے اور اب وہ یورپ میں اپنا پہلا قدم رکھ رہی ہے۔مشرق اوسط کے ٹیلی کام آپریٹرزنے حال ہی میں بیرون ملک سرمایہ کاری میں اضافہ شروع کیا ہے، امارات ٹیلی کمیونی کیشن گروپ نے ووڈافون گروپ پی ایل سی میں قریباً 4 ارب ڈالر کے حصص خرید کیے ہیں اور اس طرح وہ سب سے بڑے شیئرہولڈر کے طور پر ابھررہاہے۔

یونائیٹڈ گروپ کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر وکٹوریا بوکلاگ نے ایک بیان میں کہاکہ ’’ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے کامیابی کے ساتھ اپنے ٹاوراثاثوں کی قدرکو ایک ایسے معاہدے میں تبدیل کیا ہے جو ہمیں عالمی میکرواکنامک دباؤ سے نمٹنے کے قابل بناتا ہے‘‘۔

یورپ میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچراثاثوں کا حصول زورپکڑارہا ہے۔ ووڈافون اور ڈوئچے ٹیلی کام اے جی دونوں نے گذشتہ سال اپنے ٹاورکاروبار میں اربوں ڈالر کے حصص سرمایہ کاری فرموں کو فروخت کرنے پراتفاق کیا تھا جبکہ بروک فیلڈ ایسٹ مینجمنٹ لمیٹڈ نے رواں ماہ ڈیٹا سینٹر آپریٹر ڈیٹا 4 کے حصول کے لیے معاہدہ کیا تھا۔

گولڈمین ساکس گروپ انکارپوریٹڈ ٹاوراثاثوں کی فروخت اور لین دین کے بارے میں یونائیٹڈ گروپ کو مشاورت دے رہا ہے،جو 2023 کی دوسری ششماہی میں بند ہونے کی توقع ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں