سعودی عرب کے زیراہتمام سوڈان سے شہریوں اوردیگر غیرملکیوں کا انخلا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے سوڈان میں مسلح تنازع کے بعد سعودی شہریوں اور "برادر اور دوست" ممالک کے شہریوں کا انخلا شروع کر دیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے ایک بیان میں انخلا کا اعلان کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ انخلا کا فیصلہ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت کے بعد کیا گیا ہے۔

 سوڈان سے سعودی شہریوں کا انخلا - فوٹو سلطان السلمی
سوڈان سے سعودی شہریوں کا انخلا - فوٹو سلطان السلمی

سوڈان کے آرمی چیف عبدالفتاح البرہان کی وفادار فوج اور ان کے نائب محمد حمدان دقلو المعروف حمیدتی کے زیر قیادت پیرا ملٹری سریع الحرکت فورسز کے درمیان گذشتہ ہفتے شروع ہونے والی لڑائی کوتشدد میں 400 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 سوڈان سے سعودی شہریوں کا انخلا - فوٹو سلطان السلمی
سوڈان سے سعودی شہریوں کا انخلا - فوٹو سلطان السلمی

جمعہ کے روز اقوام متحدہ، امریکا، برطانیہ، جاپان، سوئٹزرلینڈ، جنوبی کوریا، سویڈن اور اسپین نے کہا تھا کہ وہ اپنے سفارتی عملہ کو نکالنے کی تیاری کر رہے ہیں یا انھیں نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سوڈانی فوج اور سریع الحرکت فورسز نے الگ الگ کہا ہے کہ انھوں نے تین روزہ جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے تاکہ لوگ جمعہ سے شروع ہونے والی تین روزہ تعطیلات میں عیدالفطر بھرپور طرہقے سے منا سکیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں