کینیڈین مرد سیاستدانوں کا حیران کن اقدام، گلابی ہائی ہیل پہن کر آ گئے

خواتین پر تشدد کیخلاف مہم کا حصہ بننے کی ترغیب میں مردوں اور لڑکوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایسا کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کینیڈین مرد سیاست دانوں نے خواتین کی حمایت کرنے اور خواتین پر تشدد کے خلاف لڑنے کے اقدام میں گلابی رنگ کے اونچی ایڑی والے خواتین کے جوتے پہن لیے۔

کینیڈین سیاستدان عمر الغبرا نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں سیاستدان اونچی ایڑی والے جوتوں میں چلتے نظر آئے۔ انہوں نے بتایا کہ ہوپ ان ہیلز ایک ایسا ایونٹ ہے جو خواتین کے خلاف تشدد کے بارے میں بیداری پیدا کرتا ہے ۔ یہ ایونٹ مردوں اور لڑکوں کو اس حل کا حصہ بننے کی ترغیب دیتا ہے۔ آج ہم نے اس اہم مقصد کو سپورٹ کرنے کے لیے گلابی ایڑیوں والی جوتیاں پہنی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں