افغان حکومت کی مکمکل سیکیورٹی کی یقین دہانی ،سعودی عرب سفارتخانہ کھولنےمیں مت ہچکچائے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

افغانستان حکومت کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے لیے پیغام ہے کہ مکمل سیکیورٹی ہے، سفارتخانہ کھولنے سے نہیں ہچکچائے۔

ایک بیان میں ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ سفارتی مراکز کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے فورسز ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سفارت خانوں کے لیے بہتر ماحول فراہم کر رہے ہیں، سیکیورٹی ماحول سازگار ہے۔

ذبیح اللّٰہ مجاہد کا یہ بھی کہنا ہے کہ چاہتے ہیں کوئی خوفزدہ نہ ہو، سفارت خانے پہلے کی طرح فعال ہوں، مختلف ممالک سفارتخانے پہلے کی طرح فعال کریں، قونصلر خدمات فراہم کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں