سوڈان میں جنگ بندی کے باوجود سانحہ، راکٹ لگنے سے 3 خاندانوں کے 6 بچے جاں بحق

"ڈانا" راکٹ ام درمان شہر کے المنصورہ محلے میں گرا، مرنیوالوں میں دو بھائی، تین بھائی اور ایک چھٹا بچہ شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عید الفطر کے دوسرے دن جمعہ کے روز سوڈان میں فوج اور آر ایس ایف کے درمیان جنگ بندی کے باوجود ایک نیا سانحہ پیش آگیا۔ ام درمان کے محلے ’’ المنصورہ‘‘ راکٹ گرنے سے 3 خاندانوں کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مرنیوالوں میں دو بھائی، تین بھائی اور ایک چھٹا بچہ شامل ہیں۔

عینی شاہدین نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کو بتایا کہ "ڈانا" میزائل ہفتہ کی صبح تقریباً ساڑھے آٹھ بجے المنصورہ محلے کے ’’ البرازیل‘‘ سکوائر میں گرا ۔ ہولناک دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔

دریں اثنا عینی شاہدین نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کو بتایا کہ یہ ہولناک واقعہ عید الفطر کی جنگ بندی کے درست ہونے کے باوجود پیش آیا۔ یاد رہے فریقین نے عید کے تین روز لڑائی روکنے کا عہد کیا تھا۔

المنصورہ کے مضافاتی علاقے کے مکینوں نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کو شکایت کی کہ یہ علاقہ ایک کھلے میدان جنگ میں تبدیل ہو چکا ہے۔ مشرقی سمت سے فوج کی گولہ باری اور مغربی سمت سے آر ایس ایف کی کارروائیوں کی زد میں ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں