شوہر سے بچاؤ، مصری ڈاکٹر تیسری منزل سے کود کر زخمی، چادریں باندھنا کام نہ آیا

خاتون ڈاکٹر کی ٹانگیں، گھٹنے، ریڑھ کی ہڈی اور پسلی ٹوٹ گئی ہے، پیٹ میں اندرونی خون بہ رہا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

خاتون مصری ڈاکٹر "عزہ" نے اپنے شوہر سے بچنے کے لیے اور فرار ہونے کے لیے اپنی جان داؤ پر لگا دی۔ اس نے جمعرات کو اس وقت تیسری منزل پر واقع اپنے گھر کی بالکونی سے چھلانگ لگا دی تھی جب اس کے شوہر نے طلاق کے مقدمے کے بعد اس پر حملہ کیا تھا۔ . خاتون ڈاکٹر ’’عزہ‘‘ اب فریکچر، چوٹوں اور زخموں کے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل ہے۔

تیسری منزل سے کود کر زخمی ہونے والی خاتون ڈاکٹر عزہ
تیسری منزل سے کود کر زخمی ہونے والی خاتون ڈاکٹر عزہ

خاتون ڈاکٹر کی گواہی کے مطابق اسے اسکندریہ کے ازدواجی اپارٹمنٹ میں کئی دنوں تک مارا پیٹا گیا اور حراست میں رکھا گیا۔ اس کے بعد اس نے خفیہ طور پر چادریں باندھ کر بالکونی کے ذریعے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کا انجام برا ہوا اور وہ گر کر زخمی ہوگئی۔ ’’عزہ‘‘ نے بتایا کہ اسکندریہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف میڈیسن میں ایک محبت کی کہانی نے اسے اپنے شوہر "محمد" سے جوڑ دیا اور دو سال بعد 2016 میں یہ شادی اپنے اختتام کو پہنچی۔ شروع میں دنیا اچھی تھی لیکن اس کے خاندان نے کچھ سامان اور فرنیچر خریدنے میں میری نااہلی پر مجھے تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

ڈاکٹر عزہ کو شدید چوٹیں آئی ہیں
ڈاکٹر عزہ کو شدید چوٹیں آئی ہیں

ڈاکٹر ’’عزہ‘‘ نے بتایا کہ مجھے پہلے دن سے ہی اپنے شوہر کے گھر والوں سے نمٹنے میں مشکلات کا سامنا تھا اور اسی لیے میں نے کئی مرتبہ طلاق کا مطالبہ کیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ ایک مرتبہ ناروا سلوک پر اعتراض کیا تو شوہر نے شدید مارا پیٹا۔ مجھے گھر کے اخراجات چلانے کے لیے تنخواہ دینے پر مجبور کیا جاتا۔ تین بچوں کے ساتھ حمل کے دوران بھی مجھے سخت حالات کا سامنا کرنا پڑا۔ مصری اخبار کی رپورٹ نے اس حوالے سے شوہر کے موقف کو بیان نہیں کیا ہے۔

اس کے بعد مجھے طلاق کا مقدمہ کرنا پڑا۔ ایک دن اس نے مجھے اپنے گھر میں روک کر میرا موبائل فون چھین لیا اور مجھے باہر نکلنے سے بھی روک دیا گیا۔ اس کے بعد میں بالکونی سے کودنے کی کوشش کرنے پر مجبور ہوگئی۔ خاتون ڈاکٹر اب ہسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کی ٹانگیں، گھٹنے، ریڑھ کی ہڈی اور ایک پسلی ٹوٹی ہوئی ہے۔ پیٹ میں اندرونی خون بہہ رہا ہے۔ پبلک پراسیکیوشن نے شوہر کو رہا کر دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں