سعودی عرب کرغیزستان کوکم آمدن مکانات اورشاہراہ کے منصوبوں کے لیے 13کروڑڈالردے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب نے کرغیزستان میں کم آمدن لوگوں کے لیے مکانات اور سڑکوں کی تعمیر کے لیے13 کروڑڈالر قرض کی شکل میں دینے سے اتفاق کیا ہے۔

سعودی ترقیاتی فنڈ(ایس ایف ڈی) نے ایک بیان میں کہا کہ دولاکھ 55مربع میٹر کے رقبے پر کم آمدن خاندانوں کے لیے 3،000 مکانات کی تعمیرکے لیے 10 کروڑڈالرقرض مہیا کیے جائے گا۔

باقی تین کروڑ ڈالرتراز تلاس روڈ منصوبے کے لیے مختص کیے جائیں گے اور اس کے تحت93 کلومیٹر طویل شاہراہ کی تعمیرِنو کی جائے گی۔

ایس ایف ڈی کے سی ای اوسلطان المرشد نے پیرکے روز کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں کرغزوزیرخزانہ المازبیکتائیف کے ساتھ معاہدے پر دست خط کیے ہیں۔

المرشدنے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب جمہوریہ کرغیزستان میں ترقیاتی منصوبوں اور پروگراموں کی معاونت کواہمیت دیتا ہے۔اس کامقصد پائیدارترقیاتی اہداف کاحصول ہے۔المازبیکتائیف نے ملک میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی معاونت پرسعودی مملکت کا شکریہ ادا کیا۔

ایس ایف ڈی نے کرغیزستان کو2011 سے اب تک 33 کروڑڈالر کی مجموعی مالیت کے 10 آسان ترقیاتی قرضے مہیّاکیے ہیں۔اس میں 40لاکھ ڈالر کی گرانٹ بھی شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں