ویڈیو:فلائی دبئی کے طیارے میں نیپال سےاڑان کے بعدآگ لگ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلائی دبئی کی کٹھمنڈوسے دبئی جانے والی پرواز کے ساتھ اڑان بھرنے کے دوران میں پرندہ ٹکراگیا ہے جس سے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی لیکن اب یہ طیارہ متحدہ عرب امارات کے شہردبئی جا رہاہے۔

Advertisement

نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان جگن ناتھ نیرولا نے خبررساں ادارے رائٹرز کو ایک بیان میں بتایا کہ فلائی دبئی کے بوئنگ 737-800 طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی۔طیارے میں 167 مسافر سوار تھے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نےایک ٹویٹ میں کہاکہ فلائی دبئی کی پروازنمبر576 (بوئنگ 737-800) کٹھمنڈوسے دبئی کی پروازاب معمول کے مطابق ہے اور فلائٹ پلان کے مطابق اپنی منزل دبئی جا رہی ہے۔

فلائی دبئی کے ترجمان نے بتایا کہ طیارہ مقامی وقت کے مطابق رات00 بج کر 14 منٹ پر دبئی پہنچنے والا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں