’ہوائی جہاز کا فضلہ کہاں جاتا ہے‘؟ ویڈیو کو لاکھوں لوگ کیوں دیکھ رہے ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم TikTok پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں پوسٹ کرنے والے شخص نے ہوائی جہاز کے ٹوائلٹ میں فضلے کو ٹھکانے لگانے کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا ہے جسے لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

اس ویڈیو کلپ میں ہوائی جہاز کے ٹوائلٹ کے فضلے کو ٹھکانے لگانے کے راز سے پردہ اٹھایا ہے۔

یہ سوال کئی دہائیوں سے فضائی سروس کے مسافروں کے لیے حیران کن رہا ہے کہ وہ تیس ہزار فٹ کی بلندی پر جس بیت الخلا کو استعمال کرتے ہیں اس کا فضلہ کیسے ٹھکانے لگایا جاتا ہے۔

اس کلپ کو 4.4 ملین بار دیکھا گیا۔ جہاز سے فضلہ نیچے گرنے کے لیے ہوا میں نہیں پھینکا جاتا بلکہ اس کے بالکل برعکس ہے۔

ویڈیو بنانے والے شخص کا کہنا ہے کہ جب بھی ہم جہاز پر بیت الخلا استعمال کرتے ہیں تو پانی اور فضلہ پلمبنگ سے ہو کر جہاز کے پچھلے حصے اور کیبن تک جاتا ہے، جہاں زمین پر موجود زمینی عملہ اس تمام فضلے کو ہٹاتا ہے۔

طویل فاصلے کے 747 پر بیت الخلاء کو 1,000 سے زیادہ بار فلش کیا جاتا ہے، اس کے نتیجے میں 320 گیلن سے زیادہ فضلہ نکلتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں