سعودی عرب نے ایمفیٹامائن کی ایک کروڑ20لاکھ گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی نظامت عامہ برائے انسدادِ منشیات (جی ڈی این سی) نے منگل کے روز اطلاع دی ہے کہ اس نے نشہ آور ایمفیٹامائن کی ایک کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ گولیاں مملکت میں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے جی ڈی این سی کے ترجمان مروان الہزمی کے حوالے سے بتایا کہ انار کے پھل کی ایک کھیپ میں ایمفیٹامائن کی 12,729,000 گولیاں چھپائی گئی تھیں مگر نظامت کےاہل کاروں نے انھیں جدہ کی بندرگاہ سے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

ممنوعہ دوا اسمگل کرنے کی اس کارروائی میں ملوّث ہونے کےالزام میں چارافراد کو گرفتارکیا گیا ہے۔
ممنوعہ دوا اسمگل کرنے کی اس کارروائی میں ملوّث ہونے کےالزام میں چارافراد کو گرفتارکیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ آپریشن جدہ میں سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے زکوٰۃ اورٹیکس کے تعاون سے کیا گیا ہے۔

ایس پی اے نے بتایا کہ اسمگلنگ کی اس کارروائی میں ملوّث ہونے کےالزام میں چارافراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ان میں دو مصری، ایک شامی اور ایک یمنی شہری شامل ہے۔انھیں مزید قانونی چارہ جوئی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں