ترک صدر ایردوآن کی لائیو نشریات کے دوران اچانک طبیعت بگڑ گئی

صدر رجب طیب ایردوآن اب ٹھیک ہیں: صدارتی ترجمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترک صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوآن کی طبیعت اب ٹھیک ہے۔

منگل کی شام ایردوآن مقامی ٹیلی ویژن چینلز کے ساتھ براہ راست انٹرویو دے رہے تھے جب اچانک ان کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انٹرویو روک دیا گیا۔

براہ راست نشریات میں طویل وقفے کے بعد ایردوآن واپس آن ائیر آئے اور کہا کہ "آج مہم میں بہت کام تھا، اس لیے مجھے گیسٹرائٹس ہو گیا، میں نے پروگرام منسوخ کرنے کا بھی سوچا۔ لیکن ہم واپس آ گئے ہیں۔ میں آپ سے اور اپنے ناظرین سے معذرت خواہ ہوں۔"

تاہم ، اس طویل وقفے نے ناظرین کو تشویش اور تذبذب میں مبتلا کر دیا، سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی قیاس آرائیوں کے درمیان لوگ حیران تھے اور جاننا چاہتے تھے کہ ترک صدر کے ساتھ کیا ہوا ۔

اس دوران ترک صدارتی انتخابات میں حزب اختلاف کے واحد امیدوار کمال کلیچ دار اوغلو نے بھی صدر رجب طیب ایردوآن کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

"گڈ" پارٹی کی رہنما میرال اکسینر نے بھی ترک صدر کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے اپنے آفیشل ٹویٹر پیج پر بھی لکھا ہے کہ "ہمارے صدر، خدا کا شکر ہے، خیریت سے ہیں۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں