جرمنی اوربرطانیہ نے بحیرہ بالٹک پرروس کے تین فوجی جاسوس طیاروں کوروک لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جرمنی اور برطانیہ نے بحیرہ بالٹک پر روس کے تین فوجی جاسوس طیاروں کوروک لیا ہے۔

جرمن فضائیہ نے ٹویٹرپرایک بیان میں کہا ہے کہ ’’جاسوسی پروازوں کوروک لیاگیا ہے،جرمن اور برطانوی یورو لڑاکا طیاروں کو تین فوجی طیاروں کی شناخت کے بعدالرٹ کردیاگیاتھا۔روس کے دوایس یو-27 فلانکراورایک آئی ایل-20 بحیرہ بالٹک کے اوپر بین الاقوامی فضائی حدودمیں ٹرانسپونڈرسگنل کے بغیردوبارہ پروازکررہے تھے‘‘۔

نیٹوکے رکن کی حیثیت سے،جرمنی بالٹک ریاستوں کے اوپر فضائی حدودکی نگرانی میں حصہ لیتا ہے۔ روس کے گذشتہ برس یوکرین پرحملے کے بعد بالٹک ریاستوں میں سکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔

حالیہ مہینوں میں روسی فوجی طیارے بحیرہ بالٹک کی فضائی حدود میں بار بار داخل ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں